Headlines

"طلعت حسین کا انتقال پاکستانی شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان ہے”

"طلعت حسین کا انتقال پاکستانی شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان ہے"
"طلعت حسین کا انتقال پاکستانی شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان ہے"

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کے انتقال پر دُکھ کر اظہار کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ستارہ امتیاز پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نے طلعت حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی شوبز کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، اب طلعت صاحب اللہ کے حوالے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں طلعت حسین کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی جبکہ پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بھی اداکار کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے